سنگین مقدمات کے اشتہاری عید کے دنوں میں گھروں کا رخ کرتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی
سادہ کپڑوں پرمشتمل اہلکاروں کی ڈیوٹیاںاشتہاریوںکے گھروں ،علاقوں میں ہونگی،گرفتاریوں کا پلان تشکیل
لاہور(کرائم رپورٹر)عید پر اشتہاری ملزموں کی گرفتاریوں کا پلان تشکیل دے دیا گیا، اشتہاریوں کی گھروں آمد کی صورت میں کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور پولیس نے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دے دیں، سنگین مقدمات کے اشتہاری عید کے دنوں میں گھروں کا رخ کرتے ہیں جن کی گرفتاریوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں پرمشتمل اہلکاروں کی ڈیوٹیاں ان کے گھروں ،علاقوں میں ہونگی۔ واضح رہے کہ لاہور پولیس کو4ہزار سے زائد سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاریاں مطلوب ہیں۔