پنجاب میںہوائی و فضائی اڈوں کے گرد 15کلومیٹر حدود تک دفعہ 144نافذ

لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے ہوائی اڈوں اور فضائی اڈوں کے گرد 15کلومیٹر کی حدود تک دفعہ 144نافذ کر دی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نافد کی گئی دفعہ 144کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی ہو گی۔صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5جون سے 20جون تک ہوگا، اس کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کے ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں 15کلومیٹر تک ہوگا۔