فائرنگ،1ہلاک،1زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے معراج پارک، بیگم کوٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیاریسکیو حکام کے مطابق کال موصول ہونے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 40 سالہ لیاقت موقع پر ہی دم توڑ گیاجس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔واقعے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ زوار حسین کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔