18 کلو 100 گرام چرس، 5.1 کلو آئس اور 500 گرام افیون برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئیترجمان اے این ایف کے مطابق 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 23.700 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی کارروائیاں اسلام آباد، لاہور اور مردان میں کی گئیں کارروائیوں کے دوران 18 کلو 100 گرام چرس، 5.1 کلو آئس اور 500 گرام افیون برآمد کی گئی گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔