ٹرین میں خواتین کو ہراساں کرنے والے پکڑے گئے

3 ملزموں ریحان، حذیفہ اور محسن علی خواتین کو ہراساں کیا، ویڈیو وائرل 
لاہور (کرائم رپورٹر) ریلویز پولیس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار کیے۔ چند روز قبل ٹرین لاثانی ایکسپریس پر ملزمان نے خواتین کو ہراساں کیا اور منع کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی ریلویز پولیس نے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ گرفتار ملزمان ریحان، حذیفہ اور محسن علی کو دو روز میں پکڑا گیا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔