لاہور (کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 1300 گرام چرس، 1000 گرام ہیروئن پاؤڈر اور 680 گرام آئس برآمد کی گئی، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں پیدل گھوم پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے۔ گرفتار افراد کی شناخت جنید، فضل خان اور غلام رسول کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شبیر اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہر بھر میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔