ای چالان، پنجاب بھر میں گاڑیاں پکڑنے کی تیاری

 2ماہ میں 10کروڑ 86لاکھ وصول،۔وارڈن اور پی ایچ پی اہلکارای چالانز کی وصول کرسکیں گے 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے سیف سٹیز کی مدد سیای چالانز نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیاسی ٹی اولاہور ڈاکٹر ا طہر وحید کے مطابق اب لاہور کے ساتھ پنجاب بھر میں ای چالان نا دہندہ گاڑیاں پکڑی جائیں گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک اور پی ایچ پی کووارڈنز ایپ سے منسلک کردیا گیا ہیرواں ہفتے سے پنجاب بھر میں ای چالانز نادہندہ گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،پہلے صرف لاہور میں مخصوص ٹیمیں ای چالانز کی وصولیاں کررہی تھیں۔ نئے سسٹم کے بعد تمام وارڈنز اور پی ایچ پی کیاہلکارای چالانز کی وصولیاں کرسکیں گے، ٹریفک پولیس نے مہم کے دوران 2ماہ میں 10کروڑ 86لاکھ وصول کرلئے،ماہ مئی کے دوران 37 ہزار سے زائد گاڑی وموٹرسائیکلز مالکان سے2کروڑ26لاکھ وصول کئے گئیماہ جون میں 1لاکھ29 ہزار ای چالانز نادہندگان سے8کروڑ60لاکھ وصول کئے گئیپنجاب بھر میں سسٹم کے آغاز سے بڑے پیمانے پر وصولیاں متوقع ہیں۔