گاڑیاں داخلی اور خارجی راستوں سمیت لاہور کی اہم شاہراہوں پر موجود ہوں گی
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں اشتہاری ملزمان کو پکڑنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے آئی گاڑیاں لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت لاہور کی اہم شاہراہوں پر موجود ہوں گی۔اے آئی گاڑیاں پنجاب کے دیگر بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں پر موجود ہوں گی۔ گاڑیاں اشتہاری کی خود کار طریقے سے شناخت کرکے متعلقہ پولیس سٹیشن کو اطلاع دیں گی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں چوری اور چھینی جانے والی گاڑیوں کا بھی متعلقہ تھانے کو الرٹ دیں گی اور ان چوری شدہ گاڑیوں کو پکڑائے گی۔ لاہور میں سرپرائز ناکے بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں سے لگیں گے جو اشتہار ی ملزمان اور دیگر کریمنل کی نشاندہی کرکے متعلقہ پولیس سٹیشن کو آگاہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گاڑی کا معائنہ کرایا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد مزید گاڑیوں کو تیار کرایا جائے گا۔