جنگ بندی کی تجاویز پر مشاورت کر رہے ہیں:حماس

ہمارے ثالث مذاکرات کا ایک سنجیدہ دور شروع کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں
    تل ابیب /غزہ (یواین پی)حماس نے کہا ہے  وہ ثالثوں کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی نئی تجاویز پر مشاورت کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ایک ایسے معاہدے تک پہنچنا ہے جس سے تنازع ختم ہو اور پٹی سے اسرائیلی افواج کے انخلا کو یقینی بنایا جائے۔حماس کے آفیشل ٹیلی گرام پیج پر ایک بیان میں لکھا گیا کہ ہمارے ثالث بھائی فریقین کے درمیان خلیج کو ختم کرنے، فریم ورک معاہدے تک پہنچنے اور مذاکرات کا ایک سنجیدہ دور شروع کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔