امریکہ کے حملے سے پہلے ایران یورینیم کی افزودگی کر رہا تھا: ترجمان محکمہ خارجہ کی بریفنگ
واشنگٹن (یواین پی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے جس نے جنگ بندی معاہدے کو متعدد بار توڑا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا اور مغویوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہوگا۔ایران سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، بغیر کسی مزید تاخیر کے ایران کو یورینیم افزودگی پر عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا۔