دیر: نامعلوم ملزموں کی فائرنگ‘ جے یو آئی کے ضلعی امیرجاں بحق

ملزموں نے مفتی حبیب اللہ حقانی کو ان کے گھر میں گھس کر گولیاں مار دیں‘،اہلیہ شدید زخمی

 دیر(یواین پی)جے یو آئی کے ضلعی امیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، نامعلوم ملزموں نے مفتی حبیب اللہ حقانی کو ان کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،بتایاگیاہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف)کے تحصیل براول کے امیر مفتی حبیب اللہ حقانی گزشتہ شب اپنے گھر میں موجود تھے کہ اچانک نامعلوم افراد گھس میں آئے اور اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کاکہناہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے