مخصوص نشستوں کا کیس‘پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع واپس لے لیا

مخصوص نشستوں سے متعلق اے این پی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سماعت کرے:بینچ کا حکم
پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق کیس میں حکم امتناع واپس لے لیا ہے اور اے این پی کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجواتے ھوئے الیکشن کمیشن کو درخواست سننے کی ہدایت جاری کی ہے۔جبکہ  پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کی جانب سے دائر کی گئی اسی نوعیت کی درخواست واپس لے لی گئی، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہی معاملہ زیر سماعت ہے۔کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق اے این پی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سماعت کرے۔