وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے ریسکیو آپریشنز کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 عالمی معیار کی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کا بہترین اقدام ہے اور اس کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے سیٹلائٹ اسٹیشنز بڑی شاہراہوں اور موٹرویز کے ساتھ ساتھ قریبی آبادیوں کو بھی ہنگامی خدمات فراہم کریں گے۔ یہ سروس ورلڈ بینک کی معاونت سے شروع کی گئی تھی اور اب مکمل طور پر سندھ حکومت کے محکمہ بحالی کے تحت کام کر رہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ہائی ویز اور ساحلی علاقوں تک ریسکیو کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔