ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا مسائل کے حل کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
ملاقات کی تفصیلات:
محسن نقوی نے یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ سیف بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔محسن نقوی کی وزارت داخلہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور شیخ سیف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
زیر بحث اہم نکات:
ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔دونوں ممالک نے سیکیورٹی، ٹیکنالوجی، اور دیگر شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ویزا میں نرمی کی امید:
فریقین نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں آسانی پر اتفاق کیا۔شیخ سیف بن زاید النہیان نے محسن نقوی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
محسن نقوی کا مؤقف:
"پاکستانی بڑی تعداد میں یو اے ای کی معیشت کو تقویت دے رہے ہیں۔""سیکیورٹی سمیت ہر شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔"محسن نقوی نے ابوظہبی پولیسنگ سسٹم اور آپریشنز روم کا بھی دورہ کیا اور مانیٹرنگ نظام کی تعریف کی۔