لاہور میں ڈاکو ،چور بے لگام

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ میں اکرام سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون۔کاہنہ میں حمید سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاون شپ میں عامر سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔ہرببس پورہ میں عفان سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں شبیر سے 1لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں مطلوب سے 1 لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ڈیفنس اے اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ باغبانپورہ نواب ٹاون اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔