ایپسٹین اسکینڈل: شہزادہ اینڈریو کو شاہی لاج سے نکال دیا گیا

ایپسٹین اسکینڈل: شہزادہ اینڈریو کو شاہی لاج سے نکال دیا گیا

ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق تازہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد، برطانوی شاہی خاندان کے سابق رکن شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو شاہی لاج سے نکال کر سینڈرنگھم منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دستاویزات میں سامنے آنے والے الزامات کے پیش نظر کیا گیا۔ شہزادہ اینڈریو کے بھائی اور برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس نے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جس کے بعد شاہی خاندان نے فاصلہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی دوران امریکا میں ایپسٹین اسکینڈل کی تحقیقات میں بھی تیزی آئی ہے، اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق خاتونِ اول ہلیری کلنٹن نے کانگریس میں گواہی دینے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو امریکا آ کر ایپسٹین معاملے پر بیان دیں۔

ادھر برطانوی پولیس یہ بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ ڈیوک آف یارک کے دور میں ایک اور کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر جہاز کے ذریعے برطانیہ لایا گیا تھا۔ ایک ای میل میں شہزادہ اینڈریو نے جیفری ایپسٹین سے غیر مناسب نوعیت کی بات چیت کی تھی، جسے تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔مزید برآں، میٹروپولیٹن پولیس نے برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن کے خلاف بھی مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لارڈ مینڈلسن پر الزام ہے کہ انہوں نے جیفری ایپسٹین کو اہم معلومات فراہم کیں، جس کے بعد وہ ہاؤس آف لارڈز کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔