نامور اداکارہ نے شوہر کی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی

نامور اداکارہ نے شوہر کی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی

پاکستان ٹی وی اور ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنے شوہر کی پہلی بیوی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

 اسما عباس نے یہ بات اپنی بھانجی نرمان انصاری کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتائی۔اسما عباس نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے شوہر کی پہلی بیوی کا احترام کیا کیونکہ وہ بھی ایک عورت ہیں اور ان کا حق ہے کہ انہیں عزت دی جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اگرچہ وہ پہلی بیوی سے چھوٹی اور خوبصورت تھیں اور شوہر کا تعلق 12 سال پرانا تھا، لیکن انہوں نے تعلق کو مثبت اور دوستانہ رکھنے کی کوشش کی۔سینئر اداکارہ نے مزید کہا:"ہماری مضبوط دوستی سے عباس کبھی جلتا تھا۔ ہم ایک جیسے کپڑے پہنتے، میں اسے رقم دیتی تھی اور وہ مجھے جیب خرچ دیتی تھی کیونکہ باورچی خانہ اس کے زیر انتظام تھا۔

 ہم 12 سال ایک ہی گھر میں رہے اور میں اسے اگلی سیٹ پر بیٹھنے دیتی تھی، لیکن وہ جلد ہم سے جدا ہو گئی۔"اسما عباس نے یہ بھی کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ عباس کی زندگی آسانی سے چلنی تھی، اسی لیے اللہ نے اسے پہلی بیوی کے انتقال سے پہلے ایک اور عورت دی، اور اس کے بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔اسما عباس اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ پنجابی کامیڈی شو "پنجابی کڑیاں" کی میزبان بھی ہیں اور ڈیجیٹل میڈیا پر مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کرتی رہتی ہیں۔