نامور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی نے حال ہی میں میک اپ نہ کرنے یا کم سے کم استعمال کرنے کی وجہ سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
وہ اپنے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی پسند اور اسکرین لک کے بارے میں گفتگو کی۔حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ قدرتی انداز کو زیادہ پسند کرتی ہیں اور اسی لیے میک اپ کا استعمال بہت محدود رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کا موجودہ کردار ’ہیر‘ بھی انتہائی سادہ اور قدرتی لک رکھتا ہے، جس میں وہ صرف ہلکا سا ٹنٹ، لائنر اور مسکارا استعمال کرتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلے مختلف مواقع پر میک اپ آزمانے کی کوشش کی، تاہم انہیں محسوس ہوا کہ بھاری میک اپ ان پر سوٹ نہیں کرتا۔
ان کے مطابق کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جن پر میک اپ قدرتی طور پر اچھا نہیں لگتا اور وہ خود کو بھی انہی میں شمار کرتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی انہیں زیادہ میک اپ کرنے کی اجازت نہیں دیتی تھیں، جس کی وجہ سے وہ ابتدا ہی سے سادہ اور قدرتی انداز کی عادی ہو گئیں۔حنا آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اسکرین پر بھی اپنی اصل شخصیت کو برقرار رکھنا پسند کرتی ہیں اور اسی لیے کم میک اپ یا نیچرل لک کو ترجیح دیتی ہیں۔