کسانوں کو نظر انداز، حکومت نے پاسکو سے مہنگی گندم خریدنا شروع کر دیا

کسانوں کو نظر انداز، حکومت نے پاسکو سے مہنگی گندم خریدنا شروع کر دیا

پنجاب حکومت کی مقامی گندم خریداری نہ ہونے کے بعد پاسکو سے مہنگی گندم کی خریداری کا سلسلہ جاری.

ذرائع کے مطابق گندم کے شارٹ فال کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے پاسکو سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا بجٹ منظور کیا ہے۔ پاسکو سے گندم فی من 4,150 روپے کے حساب سے خریدی جا رہی ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ گندم حکومت کی جانب سے 3,000 روپے فی من ریلیز کی جائے گی۔اس طرح ہر من گندم پر حکومت 1,150 روپے سبسڈی دے گی، اور مجموعی طور پر اس منصوبے کے لیے 8 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر بروقت مقامی خریداری کی جاتی تو اربوں روپے کی سبسڈی کی ضرورت نہ پڑتی، تاہم حکومت کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ مارکیٹ میں استحکام اور آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔