دوسرے دن بھی پتنگ اور ڈور کی 18 کروڑ کی خریداری

 لاہوریوں نے دو دن میں پتنگوں ،گڈیوں اور ڈور کی خریداری پر مجموعی طور پر 34 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے 
لاہور(کرائم رپورٹر،آئی این پی )لاہور میں بسنت فیسٹیول کے شروع ہونے میں 2دن باقی، شہر بھر کی مارکیٹوں میں پتنگ بازی کے سامان کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ،دوسرے روز بھی پتنگوں اور ڈور کی خریداری 18 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔دوسری طرف لاہور پولیس کی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ،شہر بھر میں جاری آپریشنز کے دوران رواں سال ابتک 1ہزار729 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، لبرٹی چوک میں نصب پاکستان کی سب سے بڑی پتنگ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے تیار کردہ لکھن کٹ کی یہ دیوہیکل پتنگ 10روز میں تیار کی گئی ہے۔ادھر لاہوریوں نے دو دن میں پتنگوں ،گڈیوں اور ڈور کی خریداری پر مجموعی طور پر 34 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے روز چھ لاکھ سے زائد گڈے اور پتنگیں فروخت ہوئیں