کانپور میںہربھجن پر رحم آگیا تھا، شاہد آفریدی

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح انھیں ہربھجن پر رحم آیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے دنیا بھر میں مشہور شاہد خان  آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی شہر کانپور میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ہربھجن نے میری طرف رحم طلب نظروں سے دیکھا اس کے بعد میں بولڈ ہوگیا تھا۔شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں کانپور کی اننگز کی بات کررہا ہوں وہاں پر میرے خیال میں 96 رنز پر کھیل رہا تھا تو میں نے مڈ آن کی طرف ہلکا سا پش کیا اور وہ چوکا ہوگیا میری سنچری ہوگئی۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیٹر بننے کی کوشش کی اور میں نے اگلا بال پاؤں نکال کر روکا، بلے سے بال لگ کر وکٹ میں آگئی اور میں بولڈ ہوگیا۔شاہد آفریدی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بال چھکے والا تھا مجھے مارنا چاہیے تھا، لیکن بیچارے ہربھجن سنگھ نے جس طرح مجھے ایک چوکے کے بعد دیکھا نہ تو مجھے رحم کرلینا چاہیے تھا۔بھارت کے سابق  آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل ان سے ڈرتے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل نے ڈیبیو ان کی زیرِ کپتانی کیا۔ جب وہ کپتان تھے تو انہوں نے ان دونوں کو رانجی ٹرافی میں شامل کرنے کے لیے کہا۔ وہ ان کی ترقی دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ دونوں ان کے ساتھ زیادہ مذاق نہیں کرتے نہیں، معلوم نہیں وہ کیوں ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ابھیشیک شرما تسلسل کے ساتھ بولنگ کرے۔ اس کی سیم پوزیشن اچھی ہے، اس کے اندر ایک اچھے بائیں ہاتھ کے اسپنر کی تمام خوبیاں ہیں۔ہربھجن سنگھ کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ یہ بھارتی ٹیم 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانے کے لیے تیار ہے۔ انڈیا نے انگلینڈ کو دونوں طرح یعنی ہدف کا دفاع اور تعاقب کرتے ہوئے شکست دی۔ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو مخالف ٹیم کی کمر توڑ سکتے ہیں۔