15 ڈاکے چوریاں ، شہری لٹ گئے

فیصل ٹائون ،غازی آباد ،نواب ٹائون ،شالیمارودیگرمقامات پر لوٹ مار ،دوافراد کی گاڑیاں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ فیصل ٹائون میں عامر سے 1لاکھ35 ہزار نقدی ، زیورات و دیگر سامان،نواب ٹائون میں اعظم سے1لاکھ30ہزار وموبائل ،غازی آباد میں وقاص سے 1 لاکھ 30ہزار و موبائل ،شالیمار میں عثمان سے1 لاکھ 25ہزار وموبائل ، شیرا کوٹ میں افضل سے 30 ہزار وموبائل ، گجر پورہ میں نعمان سے 20 ہزار و موبائل ،نشترکالونی میں الیاس سے 1 لاکھ 15 ہزار ،موبائل،نولکھا میں اجمل سے 16 ہزار وموبائل اور گڑھی شاہو میں تنویر سے 10ہزار وموبائل فون چھین لیا گیا۔باغبانپورہ سے واجد اور ہنجروال سے نیاز کی گاڑیاں ، کاہنہ سے ریاض ، لاری اڈا سے یاسر ، ستوکتلہ سے وسیم اور گجر پورہ سے امتیاز کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔