کار چور پھر متحرک

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ایک بار پھر کار چور متحرک ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس اے میں سابق سرکای آفیسرنصیرالدین کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہوئی۔گاڑی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی شہری کی مدعیت میں پولیس نے تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کر دیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار چور گاڑی میں آئے اور ڈیفنس گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو آسانی سے لیکر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک نصیرالدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔