بھارتی وزیر کا گائے چوروں کو سڑک پر گولی مارنے کا حکم دینے پر غور

بھارتی وزیر کا گائے چوروں کو سڑک پر گولی مارنے کا حکم دینے پر غور

بھارتی ریاست کرناٹکا میں گائے چوری کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس پر ریاستی حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اترکناڈا ضلع میں گائے چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد مقامی وزیر نے گائے چوروں کے خلاف سرِ عام کارروائی کی تجویز پیش کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر نے کہا ہے کہ اگر گائے چوری کے واقعات دوبارہ پیش آئے تو وہ ملزمان کو سڑک پر گولی مارنے کا حکم دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گائے کا دودھ پینے والے لوگ اس جانور سے بہت محبت کرتے ہیں اور اس کی عزت کرتے ہیں، اس لئے گائے چوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔وزیر نے پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی گائے چور کے خلاف کارروائی کریں، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

 اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ضلع میں روزگار کے مواقع موجود ہیں، اس لئے لوگ کام کر کے کمائیں اور کھائیں، نہ کہ چوری کرنے کی کوشش کریں۔اس سخت بیان کے بعد مقامی افراد نے وزیر کی حمایت کی ہے اور گائے کی چوری کے خلاف قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تاہم، اس تجویز پر مختلف حلقوں سے مختلف ردعمل آ رہے ہیں، کچھ لوگوں نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس کی حمایت کی۔