ڈی۔8 ممالک کو باہمی ہم آہنگی اور فعال اقدامات کی ضرورت ، جام کمال خان

 کسٹمز، معیار بندی اور لاجسٹک روابط میں ادارہ جاتی ہم آہنگی  کو فروغ دینا  ہو گا ،خطاب 
قاہرہ ( آن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تنظیمی مضبوطی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ڈی۔8 ممالک کو باہمی ہم آہنگی اور فعال اقدامات کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈی۔8 وزرائے تجارت کے اجلاس میں علاقائی اقتصادی انضمام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے قاہرہ میں ڈی۔8 وزارتی کونسل کے اجلاس سے جامع اور مستقبل بین خطاب میں کہا کہ تنظیمی مضبوطی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ڈی۔8 ممالک کو باہمی ہم آہنگی اور فعال اقدامات کی ضرورت ہے۔جام کمال خان نے اجلاس میں ڈی۔8 تنازعات کے حل کے پروٹوکول پر دستخط بھی کیے، جسے تنظیم کی مضبوطی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے