موٹرسائیکل حادثے، 2 نوجوان ہلاک

 یوٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل سوار لوڈر رکشہ کی زد میں آگیا ،اعجاز کو ڈمپر نے روند ڈالا 
لاہور(کرائم رپورٹر) دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے سیموٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے۔بتایا گیا ہے دھرمپورہ کے علاقے میں یوٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل سوار لوڈر رکشہ کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔دوسرا حادثہ نواں کوٹ کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سلپ ہوکر ڈمپر کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں اعجاز نامی شہری موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔