واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سینیٹرز نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بھڑکانے پر صدربائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹربری سینڈرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں، فلسطینیوں کے قتل عام اور بھوکا مارنے کو دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کہتے،غزہ جنگ پر ناکام پالیسی بائیڈن کی میراث بن چکی ہے۔ڈیموکریٹک سینیٹرکرس وان ہولن نے کہا کہ بائیڈن اسرائیل وفلسطین تنازعہ کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے میں نا کام رہے، بائیڈن کی ناکام خارجہ پالیسی نے دوریاستی حل کے معاملے کو بگاڑ دیا ہے۔