کمسن بچی سے اوباش کی زیادتی

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیر گڑھ میں کمسن بچی سے اوباش کی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ محنت کش محمد بوٹا کی کمسن بیٹی کو گھر میں برتن دھونے کا جھانسہ دیکر محلے دار علی رضا ویران جگہ لے گیا ، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، محلے داروں علی کاکا ،صائم علی وغیرہ کے آجانے پر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بعدازاں فرار ملزم نے متاثرہ بچی کے والد کو کیس واپس لینے کیلئے دھمکانا شروع کردیا۔