ورکرز کی رجسٹریشن اور ریکوری جاری :کمشنر سوشل سکیورٹی

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کی ریکوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب سوشل سکیورٹی نے کنٹری بیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں 52 ارب کی ریکوری کر لی جبکہ کنٹری بیوشن کی مد میں 37 ارب سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس میں ورکرز کی رجسٹریشن اور مزید ریکوری تیزی سے جاری ہے ، ریکوری کی رقم محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کی بہبود پر خرچ کی جا رہی ہے۔ مریم نواز راشن کارڈ، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات اور مالی معاونت کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جس سے لاکھوں رجسٹرڈ ورکرز اور انکے خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔