لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل سکیورٹی کے رجسٹرڈ ورکرز کو اشیا ضروریا پر رعایت دی جائے گی ،11 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کو ماہانہ 3 ہزار روپے کا کیش بینیفٹ دیا جائے گا۔سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے اپنے قانون میں ترمیم کر لی۔پیسی کی گورننگ باڈی نے ایکٹ میں ترمیم دے دی۔ایکٹ کے سیکشن 43 میں کیش بینیفٹ کے لیے سیکشن اے ایڈ کرلیا گیا۔گورنمنٹ کی مقررہ کردہ آ ئوٹ لیٹس سے ورکرز کو اشیا ضروریا سستی ملیں گی اور پیسے سوشل سکیورٹی دے گا۔پیسی کے رجسٹرڈ ورکرز کو خصوصی کارڈز دیے جائیں گے۔