جی ٹی روڈ پر حادثہ ،عبدالرحمن اکیڈمی کا طالبعلم تھا ، پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے بشیر گجر کا نواسا تھا
کالا شاہ کاکو(خصوصی رپورٹ) جی ٹی روڈپرتھانہ سٹی مریدکے کے قریب نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار طالبعلم کو کچل کر موت کی وادی میں اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ متوفی عبدالرحمن طاہر مقامی اکیڈمی کا طالبعلم اور پیپلز پارٹی کے مرحوم ایم پی اے چودھری بشیر احمد گجر کا نواسا تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ چودھری بشیر احمد گجرکا جواں سالہ نواسا عبد الرحمن طاہر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اکیڈمی جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈپر تھانہ سٹی کے قریب نامعلوم تیزر فتار ٹرک نے اسے روند ڈالا اور فرار ہو گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت عبدالرحمن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا، تاہم جانبر نہ ہوسکا۔