رواں سال ،83ہزار اشتہاری گرفتار

گرفتار ہونیوالوں میں اے کیٹگری کے 28 ہزار 794 اور بی کیٹگری کے 54 ہزار 777 اشتہاری مجرمان شامل
 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق، رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 83 ہزار 571 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔ اے کیٹگری کے 28 ہزار 794 اور بی کیٹگری کے 54 ہزار 777 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ اسی طرح صوبہ بھر سے 33 ہزار 905 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے جن میں اے کیٹگری کے 7 ہزار 376 اور بی کیٹگری کے 26 ہزار 529 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے 17 ہزار 580 عادی مجرم بھی گرفتار کیے جن میں اے کیٹگری کے 6 ہزار 785 اور بی کیٹگری کے 10 ہزار 795 عادی مجرم شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 18 ہزار 53 اشتہاری مجرمان، 13 ہزار 540 عدالتی مفرور اور 7 ہزار 395 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے اشتہاری مجرموں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے