ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور سابق رکن لوک سبھا دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو آن لائن قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کی تفصیل:
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا اسپاندانہ نے حال ہی میں بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا کہ انہیں 43 سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔یہ دھمکیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکارہ نے اپنے مداح کے قتل کے الزام میں گرفتار معروف اداکار درشن کے کیس پر تبصرہ کیا۔ اس تبصرے کے بعد درشن کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔
پولیس کارروائی:
پولیس کے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے ان اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو اداکارہ کو گالیاں، قتل اور ریپ کی دھمکیاں دے رہے تھے۔2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے مطابق مزید 11 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جس سے یہ تعداد 48 سے زائد ہو جاتی ہے۔
دیویا اسپاندانہ کا پس منظر:
رمیا بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اور انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔فلمی دنیا سے طویل عرصہ دور رہنے کے بعد وہ 2023 میں دوبارہ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سیاست میں بھی سرگرم رہیں اور رکن لوک سبھا کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔