دیویا دتہ نے شادی نہ کرنے کی وجوہات بتائیں: مضبوط اور سمجھدار ساتھی کی تلاش جاری

دیویا دتہ نے شادی نہ کرنے کی وجوہات بتائیں: مضبوط اور سمجھدار ساتھی کی تلاش جاری

 بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل رہنے کی وجوہات پر کھل کر بات کی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک خصوصی انٹریو میں ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی اداکارہ نے اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھایا۔48 سالہ دیویا دتہ نے گزشتہ تین دہائیوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں متعدد فلموں میں رومانوی کردار اور اہلیہ کے کردار نبھائے، لیکن حقیقی زندگی میں انہوں نے شادی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ایک پیار دینے والے، خیال رکھنے والے اور سمجھدار شخص کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہیں۔انٹریو کے دوران شادی نہ کرنے کے سوال پر دیویا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "میں نے بہت غلطیاں کر کے سیکھا ہے"، اور واضح کیا کہ محبت کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی بار محبت کی کوشش کی، لیکن جب بات شادی یا شراکت داری کی آئی، تو یہ ضروری تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی بھرپور نگہداشت کریں اور صحیح شخص کے ساتھ ہوں۔

دیویا نے کہا کہ انہیں ایک ایسا ساتھی چاہیے جو ایک اداکار کی زندگی کے تقاضوں کو سمجھے، کیونکہ یہ زندگی ہائی پروفائل اور غیر متوقع ہوتی ہے۔ ایسے ساتھی کی ضرورت ہے جو مضبوط ہو اور ہر حالات میں ان کے ساتھ کھڑا رہ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسے شخص کی تلاش ہے جو اچھے اور برے دونوں اوقات میں ساتھ دے، ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منائے اور باہمی طور پر حوصلہ افزائی کرے۔ بدقسمتی سے، ماضی کے تعلقات میں یہ ممکن نہیں ہو سکا۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کی ملاقات کچھ واقعی اچھے لوگوں سے ہوئی، لیکن وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ وہ ان کے لیے موزوں نہیں تھے۔ بعد میں انہیں یہ سمجھ آیا کہ وہ بغیر کسی ساتھی کے بھی پُرسکون اور مطمئن ہیں۔