'انڈیاز گاٹ لیٹنٹ' تنازع: خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں

'انڈیاز گاٹ لیٹنٹ' تنازع: خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں

بھارت میں ایک یوٹیوب شو "انڈیاز گاٹ لیٹنٹ" کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مکھیجا کے قریبی دوست ردا تھرنا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب اس شو کی ایک متنازع قسط میں ان کے ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تحریر میں کہا، "مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو صرف سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب خواتین وہی مسائل اٹھاتی ہیں جو مرد کرتے ہیں، تو ان پر سخت ردعمل آتا ہے۔یوٹیوب نے منگل کے روز بھارتی حکومت کی ہدایات پر اس شو کی متنازع قسط کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا۔ یہ شو جون 2024 میں شروع ہوا تھا اور اب تک اس کی 18 اقساط نشر ہوچکی ہیں۔

 اس تنازع کی ابتداء یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ (بیئر بائسیپس) کے قابلِ اعتراض کمنٹس سے ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ممبئی پولیس نے اس معاملے میں اپوروا مکھیجا سمیت چار افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں۔ اس تنازع کے بعد اپوروا مکھیجا کو آئیفا ایوارڈز کے سفیروں کی فہرست سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز آئندہ ماہ جے پور، راجستھان میں منعقد ہوں گے۔یاد رہے کہ اس شو کی قسط میں اپوروا مکھیجا اور رنویر الہ آبادیہ کے ریمارکس نے اس تنازع کو مزید ہوا دی تھی۔