باغوں کے شہر لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ آج بھی شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سپیل 5 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔آج شہر کے افق پر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید دلکش ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔شہریوں نے خوشگوار موسم کو سراہتے ہوئے اسے سیر و تفریح کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔