فی لٹر پیٹرول کی قیمت میں 46 فیصد ٹیکس شامل

اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں  ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع جات شامل ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر شہری 211 روپے 26 پیسے صرف ٹیکس ادا کرتے ہیں، پیٹرول کی ایکس ریفائنری پرائس 247 روپے 15پیسے ہے۔وزارت توانائی کی دستاویزات کے مطابق   ایک لیٹر ڈیزل پر شہری 59 روپے 12 پیسے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس461 روپے 23 پیسے ہے۔  دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 7 روپے 52 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن بھی بھی شامل ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول آئل پر مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے87 پیسے منافع شامل ہے۔دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن بھی ہے۔ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 160 روپے 61 پیسے کی لیوی عائد ہے، فی لیٹر پٹرول قیمت میں 2 روپے 50 پیسیکلائمیٹ سپورٹ لیوی کے بھی شامل ہیں۔ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 11.36 فیصد ٹیکس اور منافع جات شامل ہے، ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر 35روپے 74پیسیکسٹم ڈیوٹی ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 4 روپے 37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن شامل ہے۔ فی لیٹر ڈیزل قیمت میں7روپے87پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنی کامنافع شامل ہیں۔ایک لیٹر ڈیزل قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی صفر ہے۔