وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل

سہولت بازاروں میں ماہ صیام کے دوران عوام کو خریداری پر 1 ارب 11 کروڑ روپے کی شاندار بچت ہوئی، جو کہ اوپن مارکیٹ کے نرخوں کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ریلیف فراہم کرتی ہے۔

 ڈی سی ریٹس کے تناسب سے عوام کو 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی فائدہ حاصل ہوا۔سہولت بازاروں میں کل 2 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خریداری کی گئی، جبکہ مارکیٹ ریٹس پر اگر یہ خریداری کی جاتی تو 3 ارب 57 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے۔ اسی طرح، ڈی سی ریٹس کے مطابق خریداری پر عوام کو 2 ارب 58 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے۔سہولت فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ریکارڈ خریداری کی گئی، جس میں 25 اضلاع کے 36 ماڈل بازاروں کے ذریعے تقریباً 28 ہزار آرڈرز دیے گئے۔

سہولت بازاروں میں سیب 305 روپے فی کلو میں فروخت ہوا، جو کہ مارکیٹ کے 487 روپے فی کلو اور ڈی سی ریٹ کے 316 روپے سے کم قیمت تھی۔ اسی طرح، 10 کلو آٹے کا بیگ 795 روپے میں فروخت ہوا، جب کہ مارکیٹ میں اس کا قیمت 897 روپے تھی۔ کیلا سہولت بازاروں میں صرف 216 روپے فی درجن دستیاب رہا، جب کہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 389 روپے فی درجن تھی۔ چکن بھی 571 روپے فی کلو میں مل رہا تھا، جو کہ مارکیٹ میں 940 روپے فی کلو تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو اشیاء خورونوش اور ضروریات زندگی کم از کم نرخ پر فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور عوام کی خدمت و معاشی ریلیف ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔