پشاور: (مانیٹرنگ ڈیسک) بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران بین الاقوامی کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق خارجی کمانڈر طاہر عرف معاویہ اپنے ساتھیوں سمیت بڈھ بیر میں دہشت گردی کی غرض سے گشت کر رہا تھا، جہاں کارروائی کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جیز، ایک پستول، ہینڈ گرنیڈ، موبائل فون، 3 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی جیب سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس کے مطابق اس کا تعلق کنڑ، افغانستان سے تھا۔ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال 2 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔