لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں گھروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگاگارڈن ٹائون کے علاقے میں ملازمین نے مالک کا دوکروڑ 56لاکھ روپے سونا چوری کرلیا ،ایف آئی آر متن کے مطابق طلحہ نجم نامی شخص کے ملازمین نے چار نا معلوم ملزمان ساتھیوں کے ہمراہ چوری کی۔ملزمان کافی عرصہ سے گھر پر ملازمین تھے گھر والے سیر کے لیے مری چلے گئے بعد میں ملازمین طلائی زیورات انگوٹھیاں اور دیگر سامان چوری کرلی پولیس نے طلحہ نجم کی درخواست پر نامزد اور نا معلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔جلد ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا