ڈاکو اور چوری کی متعدد وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ میں قاسم سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاون شپ میں خیام سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں زاہد سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں زوہیب سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں نثار سے1لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. شادمان اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ نشترکالونی لاری اڈا اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔