پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں اور دریائی پٹی میں سیلابی صورتحال میں شدت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے چناب: مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک، خانکی ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ 39 ہزار 470 کیوسک، قادرآباد ہیڈ ورکس پر 2 لاکھ 32 ہزار 450 کیوسک، چنیوٹ پل پر 1 لاکھ 8 ہزار 343 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 3 لاکھ 55 ہزار 744 کیوسک ہے۔دریائے راوی: جسڑ پر 71 ہزار 10 کیوسک، راوی سائفن پر 54 ہزار 190 کیوسک، شاہدرہ پر 53 ہزار 630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 17 ہزار 655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 93 ہزار 470 کیوسک ہے۔دریائے ستلج: جی ایس والا پر پانی کی سطح 2 لاکھ 69 ہزار 501 کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 22 ہزار 736 کیوسک، اسلام ہیڈ ورکس پر 95 ہزار 727 کیوسک، جبکہ پنجند ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 82 ہزار 107 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
 ممکنہ خطرات
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث دریائی و ندی نالوں کے اطراف آبادیاں متاثر ہوسکتی ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔