پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے لئے فول پروف اقدامات کئے گئے
کراچی، لاہور، اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر میں ایامِ عزا کے الوداعی دن چپ تعزئیے کے جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوئے ۔اس موقع پر جلوسوں کے روایتی راستوں پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوسوں کے لئے فول پروف اقدامات کئے گئے تھے اور بم ڈسپوزل سکواڈز نے روٹس کی سویپنگ کی گئی ، شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی نفری، ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز الرٹ رہے ۔چپ تعزیہ عموما 8 ربیع الاول کو ہوتا ہے اور امام حسن عسکری کے یوم شہادت اور شہدائے کربلا کی نسبت سے روایتی عزاداری کی دو ماہ آٹھ دن کی مدت کے اختتام کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہ روایت برصغیر بالخصوص لکھن سے وابستہ ہے اور پاکستان میں کراچی سمیت کئی شہروں میں برسوں سے منظم انداز میں نکالی جاتی ہے۔