کوئٹہ کے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکہ‘متعدد افراد زخمی ہو گئے
بنوں‘کوئٹہ (آئی این پی)ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، اس کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری اور پاک فوج کے 6جوان شہید ہو گئے‘دریں اثناء کوئٹہ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا ہوا ہے۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بعض افراد زخمی ہوگئے