بیجنگ (آئی این پی )وزیر اعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔