برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بعض مقامات پر فی لیٹر قیمت 2 پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔
ایندھن کی بڑھتی قیمتوں سے گھریلو صارفین، ٹرانسپورٹ اور مختلف کاروباری شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پٹرول کی اوسط قیمت 174.71 پنس فی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک عام فیملی کار کی ٹینکی مکمل بھرنے کی لاگت تقریباً 110 پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور کاروباری لاگت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔صارفین کو بھی ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر کاروباری شعبوں پر مالی دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔