عالمی اور مقامی منڈیوں میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 687 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں 56 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 522 روپے فی تولہ ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 181 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔