قصور(خصوصی رپورٹ) ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری کی کوششوں سے مزید 10 گرین بسیں قصور پہنچ گئیں، شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی میں اہم پیش رفت۔ ایم پی اے و چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے۔