لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ پروگرام میں اہم پیشرفت،مزید 10 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ آپریشنل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، جس کے تحت200 الیکٹرک بسیں ان شہروں میں پہنچا دی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج 19 نومبر کو ان 10 شہروں میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کریں گی جن میں راولپنڈی، چکوال، جہلم، گوجر خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بسیں آپریشنل ہوں گی، جبکہ بہاولنگر، رحیم یار خان، راجن پور اور بہاولپور میں بھی الیکٹرک بسیں عوام کی خدمت کیلئے روانہ کی جائیں گی۔