2ملزم گرفتار، واقعہ گھریلو ناچاقی اور قرض کی رقم کے تقاضے پر پیش آیا:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقے میں 60 ہزار روپے قرض کی رقم واپس مانگنے پر بھابھی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بادامی باغ پولیس نے زخمی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی اور قرض کی رقم کے تقاضے پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر پہلوئوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔